وزیر اعظم بجلی کی10 تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم نے بجلی کی 10تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کو منتقل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔وزیراعظم نے وزیر دفاع کی سربراہی میں 13رکنی کمیٹی کو 10روز میں ڈرافٹ معاہدہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کاسالانہ 300ارب روپے کا خسارہ وفاقی حکومت برداشت نہیں کرسکتی۔لیسکو سمیت پانچ تقسیم کار کمپنیوں کی ملکیت پنجاب کو منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حیسکو اور سیپکو سندھ،کیسکو بلوچستان،پیسکواورٹیسکو خیبرپختونخواہ کو منتقل کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی نیپرا سے ڈسٹری بیوشن لائسنس میں ترمیم اوردیگر ریگولیٹری شرائط کی تفصیلات بھی تیار کرے گی۔بجلی پرسبسڈی دینے یا نہ دینے کا اختیار صوبائی حکومتوں کا ہوگا،سبسڈی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی ذمہ داری ختم ہوجائے گی۔وفاقی حکومت بجلی کی پیداوار اور ترسیل کی کمپنیوں کا اختیار اپنے پاس رکھے گی۔بجلی چوری روکنے اور لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں