کھلاڑی نہ ہوتا تو جو حکومت ملی ڈیرھ سال میں چھوڑ کر جا چکا ہوتا،وزیراعظم
پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کھلاڑی نہ ہوتا تو جو حکومت ملی ڈیرھ سال میں چھوڑ کر جا چکا ہوتا، زندگی اونچ نیچ کا نام ہے، گر کر کھڑا ہونیوالا پہلے سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے، کھیلوں سے ہی مشکل حالات کا مقابلہ کرنا سیکھا،، چیمپئن ہارنے سے ڈرتا نہیں، سیکھتا ہے، انسان تب ہارتا ہے جب شکست تسلیم کرلے،نوجوانوں کو سپورٹس کی اہمیت بتانا چاہتا ہوں، گا وں کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا۔سپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر 21 گیمز کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کو گیمز کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ایونٹ میں شامل کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ ان کھیلوں سے نوجوانوں کا اصل ٹیلنٹ سامنے آتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کھیلوں سے صحت مند زندگی ہوتی ہے اور جسم اللہ کی نعمت سے سمجھنے والے ہمیشہ اپنے جسم پر دھیان رکھتے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ کھیلوں کو ہر سطح تک پھیلانا ہے اور اس طرح کے ایونٹس یونین کونسلز تک لے جانے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندگی مقابلے کا نام ہے، سکول میں پڑھائی، معیشت میں کاروباری صلاحیت ار ملک کی خدمت کیلئے سیاست میں آنا سب مقابلے کے نام ہے اور کھیل آپ کو مقابلہ کرنا سیکھاتی ہے اور مقابلے میں چمپئین وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے ڈرتا نہیں ہے بلکہ ہارنے سے سیکھتا ہے جبکہ انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان جاتا ہے اور چمپئین کو بار بار ہرا نہیں سکتی ہے۔ چمپیئن وہ نہیں ہوتا جب جیتا تو سر ا ٹھا کر پھرے۔ چمپیئن وہ ہوتا ہے جب ہارتا ہے سر اس کا جھکتا نہیں ہے اور وہ سوچتا ہے کہ میں نے کیا غلطی کی کیوں ہارا ہوں اور غلطی کو دور کرنے کیلئے محنت کرتا ہے اور پھر سے کھڑا ہوتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی دنیا میں چمپیئن نہیں بنتا جب تک وہ ہارتا نہیں،ڈرنا ا ور محنت نہ کرنا اور اپنی غلطی سے سیکھ کر آگے نہ بڑھناجبکہ میں بھی اگر کھلاڑی نہ ہوتا تو سیاست میں ہار مان جاتا22سال جدوجہد نہ کرتااور جوحکومت ملی ہے ان ڈیڑھ سالوں میں ہی ہاتھ کھڑا کر کے کہتا مقابلہ نہیں کر سکتا اور گھر چلا جاتا،نوجوانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ زندگی کا مقابلہ اونچ نیچ کا نام ہے، برے وقت میں گھبرانا نہیں ہے بلکہ سیکھنا ہے اور جب بھی گر کر کوئی کھڑا ہوتا ہے وہ زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے، قوم بھی جب دوبارہ سے کھڑی ہوتی ے تو پہلے سے زیادہ مضبوط ہوتی ہے، قوم کو کرپشن اور بے ایمانی نیچے لے جاتی ہے، پاکستان کی قوم ایک عظیم قوم ضرور بنے گی۔