حکومتی بہترین اقدامات سے پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کنٹرول ہے،زرتاج گل

اسلام آباد :وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومتی بہترین اقدامات سے پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کنٹرول ہے،تمام بڑے شہروں میں ماسٹر پلان فیل ہو گئے ہیں،ستر سالوں میں جو پلاننگ نہیں اسکی زمہ داری ہماری حکومت نہیں ہے۔ گلوبل ڈیویلپمنٹ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام مہمانوں اور ماہرین کو خوش آمدید کہتی ہوں انہوں نے کہاکہ آپ ہمارے ملک کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اور مدد فراہم کرنے ائے ہیں۔زرتاج گل نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی لیڈر شپ میں برطانیہ سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کیساتھ بہترین اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے،آپ پاکستان کا بہترین موسم اور یہاں کی خوبصورتی کو انجوائے کریں۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس سے پریشان ہے،اللہ پاک کا شکر ہے اپ یہاں مہمان یہاں محفوظ ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی بہترین اقدامات سے پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نئی ضرور ہے لیکن پڑھی لکھے اور اہل لوگوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستانی وزیراعظم۔صدر سمیت تمام وزراء ماحولیاتی مسائل پر گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کردار بہت کم ہے لیکن متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سائنسدانوں کی جدید تحقیق سے حکومت کو کافی فائد مند ہوتی ہے،آپ اسکے علاوہ ٹورزم،ہیلتھ اور ایگریکلچر کے شعبہ میں پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو بین الاقوامی فورمز پر بھی ماحولیاتی مسائل پر بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام پالیسی میکرز کیلئے کافی مددگار اور اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ اسلام آباد کے علاوہ مری نتھیا گلی اور بوربن میں بھی وزٹ کریں۔زرتاج گل نے کہاکہ اپ پاکستان کی سیر کریں یہ نیا پاکستان اور بدلا ہوا پاکستان ہے۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ کرونا وائرس کے حالات میں سائنسدان اور مہمان پاکستان آئے ہیں،فرینڈز اْف پاکستان برٹش حکومت اور بیرون پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے ستر سالوں سے پانی اور ماحول پر کسی نے بات نہیں کی،اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے حوالے سے انٹرنیشنل پلائنگ فرم ہائر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کراچی اسلام اباد میں آبادی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے،تمام بڑے شہروں میں ماسٹر پلان فیل ہو گئے ہیں،بڑے شہروں میں بہت زیادہ قبضہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ستر سالوں میں جو پلاننگ نہیں اسکی زمہ داری ہماری حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار کی شجرکاری ہو جانے دیں میں آپکے ساتھ چلوں گی انہوں نے کہاکہ موقع پر جاکر دیکھیں گے کتنے پورے موجود ہیں کتنے ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ابھی گراؤنڈ واٹر کے اوپر کام کرنا ہو گا پانی پر کوئی ٹیکس اور ریگولیشن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں