کوئٹہ، لکپاس چیک پوسٹ پر 11کروڑ ورپے مالیت کی چرس برآمد، گاڑی قبضے میں لے لی

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ کسٹم کے عملے نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لکپاس چیک پوسٹ پر 11کروڑ ورپے مالیت کی چرس برآمد کر کے گاڑی قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کو خفیہ اطلاع ملی کہ نامعلوم اسمگلر منشیات اسمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کلیکٹر اسد علیم سمیت دیگر عملے پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے گزشتہ شب کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک گاڑی کو لکپاس چیک پوسٹ پر رکنے کا اشارہ دیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا کر فرار ہونے کی کوشش کی اور دور جا کر گاڑی ویران مقام پر چھوڑ کر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے کسٹم کے عملے نے گاڑی قبضے میں لیکر چیک کیاتو اسکے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 178کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 11کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے کسٹمز کی یہ کارروائیاں منشیات اور دیگر غیر قانونی سامان کی روک تھام کیلئے تواتر کیساتھ جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں