ٹھٹھہ،ہولی کے دن کولھی برادری کی بھوک کی ماری ماں نے کم سن چار بیٹوں سمیت خود کشی کرلی

ٹھٹھہ :ہندوو مذہبی تھوار ہولی کے دن کولھی برادری کی بھوک کی ماری ماں نے اپنے کم سن چار بیٹوں سمیت خود کشی کرلی، پولیس کے مطابق کمرے سے زہر کی بوتل برآمد ہوئی ہے، بچوں کی ماں شوہر کے گذرجانے کے بعد ہمیشہ خود کشی کی باتیں کرتی تھی، ورثہ نے واقعے کو قتل قراردے دیا ہے یہ واقعہ ٹھٹھہ کی کوہستانی پٹی جھمپیر کے قریب کولمبیا فارم کے نواحی گاؤں میں رونما ہوا ہے، پیر کے شب کو جھمپیر پولیس کو اطلاع دی گئی تھی فارم کے قریب کولھی برادری کے گاؤں میں بوڑھی خاتوں اور چار کم سن بچے کی نعشیں موجود ہیں پولیس نے جائے واقعے پر پہنچ کرپانچوں نعشوں کو تحول میں لیکر جھمپیر پولیس تھانے لے آئی جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد سول اسپتال مکلی سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا ہے، پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیا ہے خودکشی کرنے والوں میں بوڑھی ماں سومری کولھی، ان کے چار کم سن بچے نیک، اشوک، آکاش اور مکیش شامل ہے واقعے کے وقت بچوں اور ماں کے گلے میں دوپٹہ اوڑہا ہوا تھا، اور کمرے سے زہر کی بوتل بھی برآمد ہوئی ہے، بوڑھی خاتوں کا شوہر چندو کولھی کچھ وقت قبل بجلی کے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا بوڑھی خاتوں سومری کے ورثہ کے واقعے کو قتل قرار دیا ہے جبکہ سومری کولھی کولمبیا فارم پر محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی تھی اور بیروگازی سے تنگ آکر ہمیشہ خودکشی کرنے کی باتیں کرتی تھی، جمپیر پولیس نے معاملے کی مزید چھان بین شروع کرکے زہر کی بوتل کو لیبارٹری بہیج دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں