وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں بجلی قیمتوں پر کابینہ کوبریفنگ اور گریڈ1سے15تک اسلام آبادکے ڈومیسائل پر نوکری کوٹہ دگنا کرنے کی منظوری دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا، وفاقی کابینہ11 نکاتی ایجنڈے پرغور کریگی، اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی قیمتوں پر کابینہ کوبریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری حکومت کے خصوصی اقدامات پربریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں حکومت کے خودمختاراداروں،محکموں کی تشکیل نوسے متعلق رپورٹ پیش کی جائے کی جبکہ کابینہ بھارت سے کیڑے مارادویات درآمدکرنے کی درخواست پرغورکرے گی اور حفاظتی آلات کی برآمد پر پابندی کی بھی منظوری دے گی۔چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی کی منظوری، گریڈ1سے15تک اسلام آبادکے ڈومیسائل پر نوکری کوٹہ دگنا کرنے کی منظوری اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کیجنرل منیجرایڈمن کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔کابینہ کیاب تک فیصلوں کی عملدرآمدرپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی، کابینہ پاکستان حلال اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی کی منظوری دے گی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں