محمد اسلم بھوتانی کی کوششوں سے یونیورسٹی آف گوادر کیلئے 40 ملین کا فنڈز جاری

گوادر : ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی کی کوششوں سے یونیورسٹی آف گوادر کے لئیے 40 ملین کا فنڈز جاری کردیا گیا , ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات اور وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسان اقبال سے ملاقات کرکے یونیورسٹی آف گوادر کے نیو بلڈنگ کے قیام کیلئے فنڈز کے اجراءسے متعلق تفصیلی بات کی۔اس موقع پر ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے کہا یونیورسٹی آف گوادر کے قیام سے تعلیمی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا،انہوں نے کہاکہ 40 ملین فنڈز کے اجراءسے یونیورسٹی آف گوادر کے نیو بلڈنگ کے قیام اور تعمیرات کا آغاز جلد ہوگا۔انہوں نے فنڈز کے اجرا پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انکی ذاتی دلچسپی سے فنڈز کا اجراءممکن ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں