تین جسٹس کیخلاف ریفرنس کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تین جسٹس کیخلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے ،حکومت کا الیکشن سے فرارہوناعدلیہ پر دبائوڈالنا،غریب کاآٹے کیلئے جان دینا سب خطرے کی علامت ہیں، عدلیہ ریڈ لائن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 8اکتوبرتودورکی بات یہ8جون کادن بھی نہیں دیکھیں گے لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں ان کے ڈالرکی قیمت دگنی ہوگئی ،ٹی وی چینلزپرپابندیاں لگانے سے ساراملک سوشل میڈیاکی طرف چلاجائے گا،اسرائیل، ہندوستان سے تجارت، اثاثوں پردبائوکاجواب دیناہوگا،عدلیہ یاسڑکوں پرعوام میںسے ایک کافیصلہ مانناہوگا۔انہوںنے کہا کہ بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اوربیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے،90دن میں پنجاب اورکے پی کے کی نگران حکومتیں بھی ختم ہوجائیں گی اورججزکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کا نتیجہ بھی زیرونکلے گا،ملک میں جمہوریت انارکی طرف چلی جائیگی، مسئلہ90روزمیں الیکشن کاہے جو13جماعتوںکے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ تین جسٹس کیخلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے ،ان ججز نے پی ٹی آئی کیخلاف بھی فیصلے دیئے تھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند فیصلے ججز سے لئے جائیں، حکومت کا الیکشن سے فرارہوناعدلیہ پر دبائوڈالنا،غریب کاآٹے کیلئے جان دینا سب خطرے کی علامت ہیں عدلیہ ریڈ لائن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں