سانحہ ڈنک:خاران میں بھی برمش کے حق میں احتجاجی ریلی

خاران میں تربت ڈنک واقعے کے خلاف سول سوسائٹی کااحتجاجی مظاہرہ، خواتین و بچوں سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر خاران میں بھی سانحہ ڈنک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے اور ملک ناز کےقاتلوں کو جلد از جلد سزا دینے کی مطالبہ کی ہے۔ سانحہ ڈنک میں جرائم پیشہ افراد نے بلوچی روایات کو پامال کرتے ہوئے گھر میں چوری کے غرض سے گھس کر مزاحمت پر خاتون کو قتل کر دیا تھا اور ایک بچی کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ اس واقعے کے خلا ف پورا بلوچستان سراپا احتجاج بن چکی ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلی و مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ خاران احتجاجی مظاہرے میں لوگوں نے برمش اور ملک ناز کیلئے انصاف کی مانگ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں