سپریم کورٹ کے ججز آئین کے محافظ ہیں، قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید بے بنیاد ہے، پاکستان بار کونسل
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستان بار کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جوائنٹ آئینی کنونشن میں شرکت کو سراہتے ہیں، سپریم کورٹ کے تمام ججز آئین کے محافظ ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید بے بنیاد ہے۔ پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے عزم اور آئینی حمایت پر کوئی شک نہیں، جسٹس انور ظہیر جمالی بھی بطور چیف جسٹس سینیٹ سیشن میں شرکت کر چکے ہیں۔ پاکستان بار کونسل نے ملک میں جاری عدم استحکام پر وکلاءکنونشن بھی بلا لیا ہے۔ وکلاءکنونشن کا انعقاد 17 اپریل کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ بار اور ہائیکورٹ بار کونسلز کو وکلاءکنونشن میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان تناو¿ کو مزید طول نہیں دی جا سکتی، موجودہ حالات کی وجہ سے سپریم کورٹ اور ملکی وقار کو نقصان پہنچ رہا ہے، کانفرنس میں عوام کے خاطر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


