کورونا وائرس کو لے کر کچھ غلط فہمیاں

تحریر:نعیم بلوچ
کورونا وائرس ایک مہلک عالمی وباء ہے جو ایک انسان سے دوسرے انسان میں تیزی سے پھیلتا ہے ،لیکن شعور کی کمی کہوں یا خوف یا تو کم عقلی کہہ سکتے ہیں ،کورونا وائرس کی تمام تر علامات کو خود میں محسوس کرنے کے بعد بھی لوگ ٹیسٹ کرانے سے گھبراتے ہیںکہ حکومت ٹیسٹ صحیح سے نہیں کرتی یہ سب ڈرامہ ہے ہر ٹیسٹ کرانے والے کو پازیٹو رزلٹ دیا جائیگا اگر کورونا پازیٹو آگیا تو ہمیں زور زبردستی کرکے کورونا ٹیم اٹھا لے گی ہمارے معاشرے میں بدنامی ہوگی کہ فلاں کو کورونا ہے ہمیں ماردیا جائیگا و دیگر مختلف افواہیں آپکو اپنے ارگرد سننے کو ملیں گی۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کی نا اہلیاں بھی عروج پر ہیں ،اس طرح بھی بلکل نہیں کہ آپکو جان بوجھ کے کورونا دیا جائے گا آپ ضرور ٹیسٹ کروائیں اس میں آپکے گھر والوں اور اردگرد کے دوست احباب کی بھی بہتری ہے ۔آپ ٹیسٹ کروائیں خدانخواستہ آپکا کورونا ٹیسٹ مثبت بھی آتا ہے کوئی حکومت ٹیم آپکو زبردستی کرکے نہیں لے جائیگی اگر آپکی خود کی مرضی ہے کہ آپکو گھر میں ہی کورنٹائن ہونا ہے تو آپ گھر میں ہی رہیں اس کے حوالے سے کئی مرتبہ حکومت اعلانات بھی کرچکی ہے، کورونا اس وباء جس تیزی سے پھیل رہی ہے اس کو دیکھ کر اس طرح لگتا ہے کہ ہر انسان کو اس کے لیلئے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے اور اس سے متاثر ہونے سے آپ کی کوئی بے عزتی نہیں ہوگی اس سے خوف سے بھی ٹیسٹ سے نہ بھاگیں ۔
افواہوں پر کان نہ دیں
ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اگر آپ کو کوئی بھی علامت ظاہر ہو آپ بغیر کسی خوف کے ٹیسٹ کرائیں تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ میں بھی کمی آسکے ۔بلخصوص یہ التجا میری اوستہ محمد کی عوام سے ہے اور اسکے علاوہ تمام پڑھنے والے دوست احباب کے لیے ہے۔ کورونا وائرس ضرور خطرناک ہے لیکن اس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں آپ خود کو کورنٹائن کرکے احتیاطی تدابیر اور ادویات کے استعمال سے دوبارہ ٹھیک کر سکتے ہیں۔ آخر میں یہی عرض کرونگا زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں ہاتھوں کو بار بار دھوئیں میل جول کو ختم کریں اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔!

اپنا تبصرہ بھیجیں