بلوچستان بوائے سکاؤٹس کی جانب سے کرونا سے بچاؤ مہم کے سلسلے میں مفت ماسک تقسیم

کوئٹہ:بلوچستان بوائے سکاؤٹس کی جانب سے کرونا سے بچاؤ مہم کے سلسلے میں مفت ماسک تقسیم کئے جارہے ہیں۔ماسک تقسیم کے مہم کو 2مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں منتخب کمیونیٹیز جبکہ دوسرے مرحلے میں عام لوگوں میں ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔ایک بیان میں بلوچستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے صوبے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے جاری مہم میں سکاؤٹس لیڈرز بھرپور حصہ لے تاکہ اس مرض کا خاتمہ ممکن ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ بھر کے سکاؤٹس لیڈرز سرکاری اور نجی ٹیموں کی ہر ممکن کرے اور عوامی حلقوں میں آگاہی پھیلا نے میں اپنا کردار اد اکرے۔کرونا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے طور پر بلوچستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں سکاؤٹس لیڈرز ماسک تقسیم کے خصوصی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ماسک تقسیم کے پہلے مرحلے میں بلوچستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سکاؤٹس لیڈر امین اللہ کاسی، حسن افضل، نعمان جاوید اور ڈاکٹر افضل نے بلوچستان بوائے سکاؤٹس کی جانب سے مختلف کمیونیٹیز میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک تقسیم کئے۔ بلوچستان بوائے سکاؤٹس کے طلال، عمران، طلعت جہاں اور سعد وقاص نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں اور کمیونیٹیز میں کرونا وائرس جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے خصوصی مہم کے دوران لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کئے جارہے ہیں۔ جبکہ ساتھ میں کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کے بارے لوگوں کو آگاہی بھی دی جارہی ہے۔ تاکہ اس مرض سے بچاؤ کو ممکن بنایا جاسکے۔بلوچستان بوائے سکاؤٹس کے رہنماؤں نے صوبہ بھر سکاؤٹس کو ہدایت کی ہے کہ اس خصوصی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ لوگوں کو اس مرض بچایا جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں