20جون تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے، چہرے بدلنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جاسکتی، شیخ رشید

راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20جون تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے،چہرے بدلنے اور جیلیں بھرنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جاسکتی۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوںنے کہا کہ آصف زرداری نے کہاہے الیکشن میں کروائوں گا،فضل الرحمن نے کہاالیکشن میں کروائوں گا،نوازشریف کہتاہے لیول پلیئنگ فیلڈہوگی توالیکشن ہوگا،20جون تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گاجتنی مرضی منصوبہ بندی کرلی جائے ہوگاوہی جواللہ کومنظورہوگاآئین قانون اورعوام کاکہیں ذکرنہیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کاپوسٹ مارٹم کیا ہے اورحکومت شادیانے بجارہی ہے جومعیشت آصف زرداری جیل میں پڑھ کرآیا ہے وہ2008،2013 اورموجودہ14مہینے کہاں تھی،آئی ایم ایف سے چھٹی، دوست ممالک کی مالیاتی کٹی ن لیگ فارغ ،غریب تباہ و برباد، آٹا،ڈالر مہنگا اور نایاب، یہ ہیں حکومت کے حالات۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 9مئی کے واقع کی ساری قوم مذمت کرتی ہے اورعظیم فوج کیساتھ کھڑی ہے لیکن چہرے بدلنے اورجیلیں بھرنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جاسکتی، لوگوں کے گھروں میں بھوک اورنگ ہے قوم الیکشن کے روزپی ڈی ایم سے انتقام لے گی،منصوبہ سازوں نے زمینی حقائق سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، قوم اللہ اورعدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں