چینی صدر کرونا وبائی مرض کی روک تھام کا معائنہ کرنے ووہان پہنچ گئے

ووہان:چین کے صدر شی جن پھنگ کرونا وائرس کے پھیلاؤکے مرکز صوبہ ہوبے اوراس کے دارالحکومت ووہان شہر میں وبائی مرض کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے کا م کا معائنہ کرنے کیلئے منگل کے روز ووہان پہنچے۔صدر شی جن پھنگ، جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مر کزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، طبی کارکنوں، فوجی افسران اور فوجیوں، کمیونٹی ورکرز، پولیس افسران، سرکاری حکام اور رضاکاروں سے ملاقات کرکے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے جو وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے اگلی صفوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ معائنہ کے دوران مریضوں اور شہریوں سے بھی ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں