مقاصد کا درست تعین مقررہ اہداف کی نشاندہی کرتا ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ اداروں کے مقررہ اہداف کا حصول ادارے میں افراد کی تعداد بڑھانے سے نہیں بلکہ انکے معیار اور استعداد کار بڑھانے سے ہی ممکن ہوجاتا ہے۔ کیونکہ مقاصد کا درست تعین ہی اصل منزل کی نشاندہی کرتاہے۔ لہذا ہمیں منزل تک پہنچنے اور ترقی کی منازل تیزی سے طے کرنے کیلئے مالی انتظامات اور انسانی وسائل کے موثر استعمال کے دوران سنجیدگی اور سمجھداری کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہوگا۔ گورنر یاسین زئی نے کہا کہ ہماری طویل جدوجہد اور بھرپور توجہ سے ہی بولان میڈیکل یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے جو ایک خوش آئند قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنرہاؤس کوئٹہ میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے مالی و انتظامی امور و معاملات سے متعلق بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان نصراللہ خان اور رجسٹرار بولان میڈیکل یونیورسٹی شکیل احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنربلوچستان نے کہا کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے قوانین کے مطابق ملک کی بہترین میڈیکل یونیورسٹیوں کے صف میں شامل کرنے کیلئے شعوری کاوشیں کی جارہی ہیں اور یونیورسٹی کو درپیش مسائل سے ابتدائی مشکلات پر قابو پانا یقیناً ایک مثبت پیشرفت ہے۔گو ورنر نے بولان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کی کارکردگی میں مزید وسعت پیدا کرنے اور اس کے معیار کو اونچا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے بلکہ انکے معیا ر اور استعداد کا ر بڑ ھا نے سے ہی ممکن ہو جا تا ہے۔کیو نکہ مقا صد کا درست یقین ہی اصل منز ل کی نشا ند ہی کر تا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں