عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں طلب کرلیا گیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 5 جولائی کو طلب کرلیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق بشریٰ بی بی کو اپنے گاﺅں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلوائے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو پابند کیا گیا ہے وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں، اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک اوربنی گالا کی رہائش گاہوں پر چسپاں کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس ان کے وکلا علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کروایا گیا ہے، انہیں اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں کل طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔


