کوئٹہ؛سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری،ٹریفک حادثے کا زخمی بغیر ٹانکے وارڈ منتقل

کوئٹہ؛سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری،ٹریفک حادثے کا زخمی بغیر ٹانکے وارڈ منتقل،تفصیلات کے مطابق قلات میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے3زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں علاج کرنے سے انکار،شعبہ حادثات میں شدید زخمی صفی اللہ جس کی سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں ایک ہاتھ بھی ٹوٹ چکا ہے کو ابتدائی امداد (سر کا خون صاف کر کے پٹی باندھا گیا)دے کر وارڈ منتقل کر دیا گیا لواحقینحمید سمالانی ودیگر کے مطابق ٹراما سینٹر والوں نے ہمیں شعبہ حادثات منتقل کیا اور شعبہ حادثات میں ڈاکٹر موجود ہی نہیں تھے چند ٹرینی لڑکوں نے زخمی کے سر سے خون صاف کر کے پٹی باندھ کر ہمیں وارڈ منتقل کردیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال،سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سلیم ابڑو،ایم ایس سول ہسپتال صورتحال کا فوری نوٹس لے کر زخمی کا علاج ومعالجہ کے لئے اقدامات اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں