اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،پولیس کانسٹیبل جاں بحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں کیپٹن کرنل شیر خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ کا واقعہ کیپٹن کرنل شیر خان روڈ پر گندم گودام کے قریب پیش آیا، مقتول انصرمحمود کی لاش پمزہسپتا ل منتقل کردی گئی ۔ آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام نے ہسپتا ل پہنچ کر واقعہ کی معلومات حاصل کیں۔واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم کو وقوعہ کی ہر زاویئے سے تفتیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔پولیس نے کہا کہ بظاہر رہزنی کی واردات لگتی ہے جس میں مزاحمت پر کانسٹیبل انصر محمود کو گولی ماری گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں