بلوچستان، ایس اپیز کے ساتھ ہوٹلز و ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دیدی گئی

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے صوبے میں 11نکاتی ایس او پیز کے ساتھ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دیدی۔ محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دیدی اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے 11نکاتی ایس اوپیز مرتب کی گئی ہے جس کے تحت مالکان ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھول سکتے ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز ریسٹورنٹس کوکھولنے سے چار گھنٹے قبل روزانہ کی بنیاد پراسپرے،عملہ گلوز اور ماسک کااستعمال اور بار بار ہاتھ دھونا،گاہک ماسک کاماسک کے ساتھ بیٹھنا،کیچن،مین گیٹ اورواش روم میں موثرانداز میں سینیٹائزر کیاجائیگا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سامان کوکوور،صاف اور سینیٹیائزر کیاجائیگاایک ٹیبل پر چار سے زائد افراد کو بیٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی،نامور مقامی ہوٹلز جیسے سرینا،عثمانیہ،بلنہ،دبئی،تکتو،ذائقہ،جان بروسٹ،مبارک،محفل،اشیاء دسترخوان سمیت دیگر میں گاہک کی درجہ حرارت چیک کی جائیگی،نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی ذمہ داری ہوٹلزاینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن،انجمن تاجران بلوچستان پر ذمہ داری عائد ہوگی،تمام ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس مالکان سختی سے ایس او پیز پرعملدرآمد کے پابند ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں