ظبی عملے کاشیخ زید آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے سے انکار
کوئٹہ،محکمہ صحت بلوچستان نے شیخ زید ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں ماسک اورحفاظتی سامان نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز،نرسز سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف کو کام نہ کرنے والوں کیخلاف نوکری سے نکالنے کی آخری نوٹس جاری کر دیا محکمہ صحت بلوچستان کے آخری نوٹس کے مطابق شیخ خلیفہ بن زید بن النہان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ میں کورنا وائرس کے علاج ومعالجے کیلئے مختص آئسولیشن وارڈ میں مختص عملہ اپنے فرائض منصبی بطور احسن طریقے سے سرانجام دینے سے انکاری ہے جو کہ قواعد وضوابط کیلئے صریحاً خلاف ورزی ہے آئسو لیشن وارڈ کے تمام ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں بصورت دیگر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی اور نوکری سے نکالنے کی آخری نوٹس جاری کر دیا ذرائع کے مطابق آئسولیشن وارڈ میں تعینات ڈاکٹرز،نرسز سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف نے حفاظتی سامان نہ ہونے کی وجہ سے کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔