شانگلہ، جیپ کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق، چار زخمی
شانگلہ(این این آئی)شانگلہ میں چکیسرکے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق ہوگئے ،کافرموری کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، جیپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرگئی۔ریسکیو کے مطابق حادثے میں 4افراد جاں بحق اور 4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ زخمی افراد ڈی ایچ کیو الپوری منتقل کردیا۔
Load/Hide Comments


