جھل مگسی، جویا اور مگسی اقوام میں زمینی جھگڑا، جویا برادری کا ایک شخص قتل
اوستا محمد (یو این اے) جھل مگسی جویا اقوام میں زمین جھگڑا امداد جویاقتل گھر میں کہرام مچ گیا اس سے قبل بھی کافی جانیں ضائع ہوئے۔حکومت خاموش تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز باریجہ مگسی اور جویا اقوام میں زمینی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں امداد جویا فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر قتل ہوگیا اطلاع ملتے ہی لیویز فورس پہنچ کرلاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا، جوں ہی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ واضح رہی کہ مگسی اور جویا اقوام میں زمینی تکرار دیریانہ چلی آرہی ہے کئی جانیں چلی گئیں لیکن انتظامیہ خاموش بنی ہوئی ہے۔جبکہ سردار نواب بھی اس مسئلے کے حل کے لیے دلچسپی نہیں لے رہے ہیں، بلوچستان میں قبائلی جھگڑے کینسر کے مرض کی طرح پھیلی ہوئی ہے کوئی تدارک کرنے والا نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


