وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کیلئے غربت کی شرط عائد کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کی شرط عائد کردی، انہوں نے کہا کہ صوبے پہلے غربت کا اندازہ لگائیں، پھر این ایف سی ایوارڈ جاری کریں گے، پیسا اب وہاں خرچ ہوگا جہاں اس کی زیادہ ضرورت ہے، طاقتور کے کہنے پرنہیں بلکہ اضلاع میں ضرورت کے مطابق بجٹ تقسیم ہوگا۔ انہوں نے پورٹل دیٹا فار پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔غربت کیخلاف ہمارا جہاد ہے۔ پہلے پورے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگا دیا جاتا تھا، پنجاب کا 55 فیصد بجٹ لاہور پر خرچ ہو رہا تھا۔ جبکہ باقی علاقے پیچھے رہ جاتے تھے۔ لیکن اب لوگوں سے ڈیٹا فار پاکستان کے ذریعے معلوم کریں گے کہ پیسا کہاں خرچ کیا جائے؟ ڈی جی خان پر پیسا لگنا چاہیے وہ بہت پیچھے رہ گیا۔عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے۔عثمان بزدار نے اپنے علاقے پر پیسا خرچ کرنا شروع کیا تو شور مچ گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیسا اب وہاں خرچ ہوگا جہاں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ صوبے پہلے غربت کا اندازہ لگائیں، پھر این ایف سی فنڈ جاری کریں گے۔ پہلی بار ایسا بجٹ بنائیں گے تو میرٹ پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غربت بیماری ہے، بیماری کی جب تشخیص ہوگی تو علاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طاقتور کے کہنے پر نہیں بلکہ ضرورت کے مطابق اضلاع میں بجٹ تقسیم ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں