بی این پی نیشنلزم کی سیاست کر رہی ہے،تعزیتی ریفرنس

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں بی این پی کوئٹہ کے زیراہتمام پارٹی کے شہید رہنماحاجی عطااللہ محمد زئی اور ان کے ساتھی کی چھٹے برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ریفرنس کی صدارت شہید رہنماکی تصویر سے کی گئی جبکہ ریفرنس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ اعزازی مہمان مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ تھے۔شہید حاجی عطااللہ مینگل شہدائے بلوچستان اور دنیا کی محکوم مظلوم قومی تحریکوں کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے فرزندوں کی عظیم قربانیوں کے احترام میں ایک کھڑے ہوکر خاموشی اختیار کی گئی۔تعزیتی ریفرنس سے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظوربلوچستان مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری ملک عبدالرحمان خواجہ خیل میرہمایوں عزیز کردضلعی جنرل سیکرٹری آغاخالد دلسوزسابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی خدائے رحیم لہڑی میر قاسم پرکانی سیف اللہ سمالانی ادریس پرکانی صفیع بلوچ احتشام مسیح حیدر لاشاری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہید حاجی عطااللہ محمد زئی کے بلوچ قومی حقوق اور بلوچستانی عوام کیلئے قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید رہنمانے اپنی پوری زندگی مظلوم ومحکوم انسانوں کے فلاح وبہبود میں گزارتے ہوئے جدوجہد کی اور بلوچ قومی حقوق کے خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جوکہ بلوچ قومی تحریک کیلئے سنہری الفاظ میں یاد کیاجائے گا۔ حاجی عطااللہ محمدزئی ایک انسان دوست شخصیت کے مالک ہمہ وقت لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل تھے۔خضدار میں شہید رہنماکی الغنی ویلفیئر ٹرسٹ ودیگر سماجی خدمات کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے۔ وہ خضدار انجمن تاجران کے صدر کی حیثیت میں بھی وہاں کے کاروباری حضرات کیلئے دن رات جدوجہد کیا اور بی این پی کے ایک مخلص نظریاتی اور فکری ساتھی تھے جنہیں بی این پی سے جدا کرنے کی طرح طرح کی سازشیں کوششیں اور حملے کرائے گئے لیکن انہوں نے تمام حالات ظلم وجبر قتل وغارت گیری دھونس دھمکیوں کاجوان مردی سے حالات کا مقابلہ کیااور اس کی پاداش میں اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کیا بی این پی حقیقی معنوں میں عظیم بلوچ قوم پرست رہنماسردار عطااللہ خان مینگل کی رہبری اور قائد تحریک سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کی تمام اقوام کی حقوق اور پسے ہوئے انسانوں کی خدمت کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ساحل ووسائل کے دفاع کیلئے اپنے اصولی مقف پر قائم حقیقی معنوں میں قوم وطن دوستی کی سیاست فکر وفلسفہ اور نیشنلزم کے سیاست کوفروغ دے رہی ہے وہ ایک کھلی کتاب کی مانند ہے کہ جنہوں نے نیشنلز م کی سیاست کو زندہ کررکھا ہے بہت سے ایسے نام نہاد جماعتیں ہے جو نیشنلزم کے لبادے میں قوم دوستی کی سیاست کو ضعیف اورکمزورکرنا چاہتے ہیں اورانہیں جب بھی موقع ملا معمولی مراعات حاصل کرکے بلوچستان کی حقوق پر خاموشی اختیارکی جبکہ بی این پی اپنے ان شہدا کے جذبہ واحساسات اور ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں اور پارٹی کیلئے شہداکی قربانیاں اور کارکنوں کی انتھک محنت اور جدوجہد اور عوام کی اعتمادکو کسی بھی صوت میں ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔اور دستیاب پلیٹ فارم پر موجود سیاسی وجمہوری اور پارلیمانی انداز میں ہرسطح پر قومی حقوق کی دفاع اور بلوچستانی سرزمین کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں