جامعہ بلوچستان بروز منگل سے تعلیمی سر گرمیوں کیلئے کھل جائے گی

کوئٹہ (این این آئی) جامعہ بلوچستان بروز منگل سے دوبارہ تعلیمی سر گرمیوں کے لئے کھل جائے گی۔رجسٹرار جامعہ بلو چستان محمد طارق جو گیزئی کے مطابق جامعہ بلو چستان آج سے دوبارہ تعلیمی سر گرمیوں کے لئے کھل جائے گی جبکہ جامعہ کے بوائز ہاسٹلز کو14 اگست 2023 سے کھول دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ جامعہ بلو چستان کوچند روز قبل دو طلباءتنظیموں کے درمیان جھگڑے کے بعد تدریسی سر گرمیوں کے لئے بندکر دیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں