بھارتی مسلمانوں پر ظلم و ستم کی اجازت نہیں دیں گے،ایران

تہران,ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے رکن علاوالدین بروجردی نے بھارتی مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ہیں بھارتی حکومت کو انھیں ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے رکن علاؤالدین بروجردی نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں بھارتی مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ اس سلسلے میں صرف بھارتی سفیر کو طلب کرنے پر اکتفا نہ کریں بلکہ بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔ بھارت کی موجودہ حکومت بھارت میں امریکی اور اسرائیل ایجنڈے پر کام کررہی ہے اور ہندو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرکے وہ مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت مختلف اقوام اور مذاہب کا گہوارہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں