سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد بازیابی کس میں پولیس کی ناقص تفتیش پر اظہارِ برہمی

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے لاپتہ افراد بازیابی کیس میں سندھ پولیس کی ناقص تفتیش پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس رپورٹس ناکافی ہیں، عدالت نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو ذاتی حیثیت میں معاملات دیکھنے کی ہدایت کی۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو صوبائی ٹاسک فورس کے سیشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے تنبیہ کی کہ صوبائی ٹاسک فورس نے سیشنز نہ کیے تو سیکریٹری داخلہ کو طلب کریں گے۔اس دوران وکیل درخواست گزار، فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مشتاق کو 2015، عمیر صدیقی کو 2018 میں گمشدہ کیا گیا، لاپتا افراد افراد کے اہل خانہ دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔دورانِ سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس نہیں ہو رہے، سیکریٹری داخلہ کوذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں