خالی اسامیوں پر ٹیسٹ کے حوالے سے شکایت ملی ہے، سرداریارمحمد رند

کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلا کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تعطیلات کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ 14مارچ کو اجلاس میں کیا جائیگا، محکمہ تعلیم میں گھوسٹ اسکولز اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی، خالی آسامیوں پر میرٹ پر تعیناتیوں میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، محکمہ تعلیم میں فنڈز کو لیپس ہونے نہیں دیا جائیگا، یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں ملاقات کرنے والے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عامر رند، بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔ سردار یارمحمدنے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی صحت اور جانیں عزیز ہیں صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں اس سلسلے میں موسم سرما کی تعطیلات کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ 14مارچ کو کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے فنڈز کو بر وقت خرچ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اگر ایسانہ کرسکے تو یہ ہماری کمزوری ہوگی،انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں خا لی آسامیوں پر ہونے والے ٹیسٹ کے حوالے سے شکایات اور ثبوت ملے ہیں جنکا جائزہ لیا جارہا ہے وزیراعلی جام کمال خان کو بھی اس حوالے سے ایک سمری بجھوا دی گئی ہے وزیراعلی جو فیصلہ کریں گے اس پر عملد آمد ہوگا، البتہ اب محکمہ تعلیم میں ہونے والی بھرتیوں میں میرٹ کا خاص خیال رکھا جائیگا جو بھی استاتذہ اہل ہونگے انہیں تعینات کیا جائیگا میرے دور میں میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کرونگا میرٹ پامال کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ صوبے میں گھوسٹ ملازمین کے ساتھ ساتھ گھوسٹ اسکولز بھی قائم ہیں پہلے مرحلے میں گھوسٹ ملازمین اور انہیں تعینات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی جس کے بعد گھوسٹ اسکولز کاسراغ لگائیں گے جو لوگ اس جرم میں شامل ہیں انہیں سزا دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لئے محکمہ تعلیم نے اپنی ترجیحات پر کام شروع کردیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ بچے اسکول جائیں اور ڈاپ آٹ ریشو کو کم کیا جائے ہر بچہ کم از کم انٹرمنڈیٹ تک تعلیم حاصل کرے جبکہ صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے جنیوا کے ادارے سے پبلک پرائیویٹ پارنٹر شب کے تحت ہنر سیکھانے کا ڈپلومہ کروانے کا معاہدہ کیا جارہا ہے جس کے تحت صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کو سیاحت اور ہوسپٹیلٹی کا ڈپلومہ دیا جائیگا جس سے وہ اپنے لئے روزگار اور صوبے کی بہتری کے لئے کام کر سکیں گے کوشش ہے کہ ڈپلومہ کے آخری مرحلے کو جنیوا میں پورا کروایا جائے تاکہ نوجوانوں کو عالمی سطح کا تجربہ حاصل ہوا اگر یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو صوبے میں بہت سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے ملیں گے، سردار یارمحمد رند نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی یہ پالیسی ہے کہ نوجوانوں کو ڈگری کے ساتھ ساتھ باعزت روزگار ملے جس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں