چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی، عالمی ادارہ صحت

جینوا:عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے کیسزمیں نمایاں کمی آئی ہے جو کہ حوصلہ افزا بات ہے سربراہ عالمی ادارہ صحت نے بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا چین کے اقدامات دنیا کو کورونا سے مقابلے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی شناخت اورمعلومات کا تبادلہ کرنے پرچین کے اقدام قابل تعریف ہیں۔ کووناوائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی کوششیں متاثر کن ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ کورونا وائرس ایک عالم گیر وبا بننے کے قریب ہے اور اس سے لوگوں کو سنگین عارضے بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وائرس کو اب بھی مناسب اقدامات کر کے اسے روکا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے ایک سو بارہ ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4295 ہوگئی ہے جب کہ ایک لاکھ 19 ہزار ایک سو 84 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں جہاں 3,158 افراد ہلاک ہوئے اور80,778 متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں