کشمور، کچے میں پولیس کا آپریشن، ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، اہلکار زخمی
کشمور (انتخاب نیوز) کشمور کے کچے کے علاقے میں ہندو مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کا آپریشن۔ ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کے آپریشن کے دوران ڈاکوﺅں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی۔ فائرنگ کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ڈاکوﺅں کی جانب سے جدید اسلحہ سے فائرنگ اور راکٹ لانچر بھی فائر کیے گئے۔
Load/Hide Comments


