گوادر سے لاش برآمد ،اوستہ محمد میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

اوستہ محمد/گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر سے لاش برآمد ،اوستہ محمدمیںفائرنگ سے ایک شخص قتل، تفصیلات کے مطابق پہلا واقع اوستہ محمدمیں ہوا جس میں ڈگری کالج کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےدوسرے واقعے میں گوادر کے علاقےمیرین ڈرائیو پدی زد کے مقام پر نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی نعش برآمد ہوئی۔ نامعلوم شخص سمندر کنارے پھسل کر میرین ڈرائیو کے پروٹیکشن وال کے پتھروں سے ٹکرا کر سمندر میں گیا ، سر کو چوٹ آنے کے سبب موت واقع ہوئی ، نعش سے شناخت کے لیے کوئی شے برآمد نہ ہو سکی، گوادر پولیس نے نعش کو شناخت کے لئے سول ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں