لہڑی جاموٹ تنازعہ،دوطرفہ فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کچھی میں دو گرہوں میں فائرنگ کا تبادلہ 6 افراد جاں بحق۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے کچھی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کھچی میں جاری لہڑی اورجاموٹ تنازعہ میں ملک صلاح الدین شاہوانی (عرف حسنین شاہوانی) اور ایک فردلہڑی قبیلے سے جبکہ جاموٹ قبیلے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک صلاح الدین شاہوانی ملک فہیم شاہوانی کے چچازاد بھائی ہیں۔ جاں بحق افرادکی میتیں کوئٹہ کیلئے روانہ کردی گئیں۔ نمازجنازہ اور تدفین منگل کے روز کلی باریزئی سریاب روڈ کوئٹہ میں ہوگی۔
Load/Hide Comments


