اسکردو میں 14 سال کے لڑکے میں کرونا وائرس کی تصدیق
اسکردو میں 14 سال کے لڑکے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے بدھ کو محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق لڑکا 5 مارچ کو ایران سے گھر پہنچا تھا، لڑکے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے محکمہ صحت گلگت کے مطابق لڑکے کو آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔قومی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کیس کی تصدیق کردی ہے۔گلگت بلتستان میں کرونا کا یہ دوسرا کیس ہے پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 20 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور صرف ایک مریض کراچی میں صحت یاب ہوکر گھر جاچکا ہے۔
Load/Hide Comments