پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی وکٹ پیپلز پارٹی نے اڑا دی۔ معروف سماجی شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئیں۔ روبینہ شاہین سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو کی صاحبزادی ہیں، انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس کے دوران سابق صدر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر پی پی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


