وزیر اعظم کا دور ہ امریکہ کامیاب رہا ،میرنصیر مینگل
کوئٹہ(یو این اے )سابق وزیر اعلی بلوچستان میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دور ہ امریکہ کامیاب رہا بین القوامی سطح پر کشمیر پر پاکستان کے موقف کو بہتر انداز میں پیش کیا گیا دنیا کی توجہ مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور بھارت کے مکروہ چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا وڈھ مسئلے کے حل کیلئے سابق وزیر اعلی نواب محمد اسلم رئیسانی پر مشتمل جرگے کو دونوں جانب موقف سننے کے بعد وہ اپنے بھتیجے کے قتل کی وجہ سے مصروف ہوگئے ہیں سردار اختر مینگل کو آئندہ انتخابات میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے اس لئے وہ پریشانی میں نہتے لوگوں کو قتل کرکے اپنے پارٹی کے ذریعے پروپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں تاکہ وہ عوام کی توجہ حاصل کرسکے گورنر بلوچستان کا دورہ وڈھ کچھ ہدایات لے کر واپس گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے (یو این اے) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر نصیر مینگل نے یہ مزید کہا کہ سردار اختر مینگل نے گزشتہ پانچ برسوں میں کچھ نہیں کیا اب جب دوبارہ انتخابات کا اعلان ہوگیا ہے تو وہ وڈھ میں حالات کشیدہ کرکے وہاں کے سادہ لوح لوگوں کے ہمدردی حاصل کرنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہے ہیں تاکہ آئندہ انتخابات میں انہیں دوبارہ ووٹ مل سکے ہمارے خلاف لشکر کشی کرکے وہ اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ ہم علاقہ چھوڑ کرکے چلے جائیں یہ ان کی خام خیالی ہے ہم اپنی دفاع کررہے ہیں وڈھ کے عوام اب جان چکے ہیں کہ اس طرح کے ڈراموں سے ان کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکا جاسکتاایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی پر مشتمل جرگے نے دونوں جانب ملاقاتیں کرکے صلاح مشورے کیلئے وقت مانگا تاہم ان کے بھتیجے میر ہارون رئیسانی کے قتل کے بعد وہ مصروف ہوگئے شاہد اس لئے دوبارہ وڈھ نہیں آئے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ سردار اختر مینگل کو ہربار انتخابات قریب آتے ہی لاپتہ افراد کا مسئلہ یاد آجاتا ہے تاکہ وہ صوبے کے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونک سکے گزشتہ پانچ برسوں سے وہ مسلسل حکومت کا حصہ رہے ہیں لیکن انہوں نے کوئی کام نہیں کیا اب دوبارہ مظلوم بننے کا کامیاب نہیں ہوگا۔