حکومت کا جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیئے اسمبلی میں بل پیش کرنے اور وہاں فی الفور سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کرلیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہیکہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیئے اسمبلی میں بل پیش کیاجائے گا اور اس پر سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بجٹ میں 35 فیصد فنڈ زجنوبی پنجاب کے لیئے مختص کریں گے،جنوبی پنجاب کے لیئے فی الفور سیکریٹریٹ قائم کرنیکافیصلہ ہوا ہے،ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے لیئے تعینات کر دیاجائے گا، سیکرٹریٹ کے لیئے تین ارب روپے درکار ہوں گے جبکہ ایڈیشنل 1350 آسامیاں درکار ہوں گی،صوبے کے دارالخلافہ کا فیصلہ منتخب اسمبلی کرے گی یہ خوش آئند ڈویلپمنٹ ہے، آج تاریخی دن ہے، اس ڈویلپمنٹ سے وفاق پاکستان مضبوط ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔