کم ترقی یافتہ علاقوں کے بارے میں کوئی سوچتا ہی نہیں،، سینیٹر جہانزیب جمالدینی

اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تو کچھ بڑھادی جاتیں، کم ترقی یافتہ علاقوں کے بارے میں کوئی سوچتا ہی نہیں، آجکل کورونا کی وجہ سے ہم تکلیف میں ہیں،کورونا کا گراف اونچائی پر تھا تو لاک ڈائون ختم کر دیا گیا، پیر کو سینیٹ میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئیسینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بجٹ آنے سے پہلے مایوسی پھیل جاتی ہے، آجکل کورونا کی وجہ سے ہم تکلیف میں ہیں، کورونا سے بچنے کے لیئے تدابیر ہونی چاہیئے تھیں،کورونا کا گراف اونچائی پر تھا تو لاک ڈائون ختم کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کے بارے میں کوئی سوچتا ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ جو صحیح کام کریں گے ہم انہیں سپورٹ کریں گے، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تو کچھ بڑھادی جاتیں۔(ع ا)

اپنا تبصرہ بھیجیں