جسمانی ریمانڈ کیخلاف خاور مانیکا کی درخواست خارج
اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل اینڈ سیشن اوکاڑہ کے جج نعیم شوکت نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف خاور مانیکا کی درخواست خارج کردی۔محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضے کے الزام میں گرفتار خاور مانیکا کو اوکاڑہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں اینٹی کرپشن کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل اینڈ سیشن اوکاڑہ کے جج نعیم شوکت نے خاور مانیکا کی درخواست خارج کردی۔خاور مانیکا نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کی حراست میں ہیں۔
Load/Hide Comments


