آئی ایم ایف معاہدے پرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ان کیمرہ کر دیا گیا
اسلام آباد ,آئی ایم ایف معاہدے پر وزارت خزانہ کی بریفنگ پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ان کیمرہ کر دیا گیا۔ بدھ کو فیض اللہ کموکا کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ حکومتی بلز پر حکومت خود نہیں آتی جس کی وجہ سے اسے مسترد کیا جاتا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ نجی ممبرز کے بل پر ممبران کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے، سود کی ممانعت سے متعلق عبد الاکبر چترالی کا بل اگلے ماہ تک کیلئے موخر کیا جارہا ہے۔عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم ہوئی قیمتوں کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔آئی ایم ایف معاہدے پر وزارت خزانہ کی بریفنگ پر کمیٹی نے اجلاس ان کیمرہ کردیا۔
Load/Hide Comments