اسرائیل پر حملوں کے پیچھے ایران کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت نہیں، امریکا

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی یا اس پر عمل درآمد میں ایران براہ راست ملوث ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن دورہ اسرائیل کے دوران آج (جمعرات کو) اسرائیلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جیک سلیوان نے حماس کے حملے کے بعد سے 20 یا اس سے زائد امریکیوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ اس سے قبل 14 امریکیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی گئی تھی۔ دوسری جانب اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور بمباری کو اسرائیل کا حق اور فرض قرار دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں