تفتان، سینکڑوں زائرین قرنطینہ سے فرار ہو گئے
کوئٹہ,ایران سے آنے والے زائرین کیلئے تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ سینٹر سے سینکڑوں افراد احتجاج کی آڑ میں فرار ہوگئے سیکورٹی فورسز نے تفتان سے کوئٹہ آنے والے روٹ پر چیکنگ مزیدسخت کر دی سینکڑوں کی تعداد میں زائرین تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ سینٹر سے فرار ہوکر خفیہ راستوں سے کوئٹہ پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے کورنا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ سینٹر پاکستان ہاؤس،ٹاؤن ہال،کرکٹ اسٹیڈیم سمیت دیگر جگہوں پر سینٹرز بنائے گئے سینٹرز میں زائرین،تاجر اور مقامی افرادہیں احتجاج کی آڑ میں فرار افراد کو پکڑنے کیلئے سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ نے فرار ہونے والے افرادکو پکڑنے کیلئے کوئٹہ تفتان روٹ سمیت دیگر خفیہ راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی غائب ہونے والوں میں خواتین بچے بھی شامل ہے
Load/Hide Comments