کورونا وائرس، حکومت غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں دنیا بھر میں ایک وبا کی صورت اختیار کرنے والا کرونا وائرس جوکہ ایک انتہائی اہم اور توجہ طلب مسئلہ ہے حکومتی نااہلی اور غفلت کا نشانہ بنتا جارہا ہے،حالیہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موثر عملی اقدامات کے بجائے حکام خرد برد میں مصروف ہیں،عوام تو درکنار ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز تک کیلئے کسی بھی قسم کی سہولیات اور حفاظتی اقدامات تاحال نہیں کی جاسکیں،حکومتی بے حسی اور نااہلی کا یہ آلم ہے کہ صوبے کے ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں تاحال حفاظتی ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز تک فراہم نہیں کی جاسکیں اور دوسری جانب نااہلی،غیر سنجیدگی اور ماہرین کی عدم دستیابی کے سبب آہیسولیشن سینٹرز شہر سے باہر قائم کرنے کے بجائے صوبے کے دور دراز علاقوں سے کیسز اندرون شہر قائم کئے گئے آہیسولیشن سینٹرز میں منتقل کئے جارہے،ترجمان نے مزید کہا کہ حالیہ صورتحال میں حکومتی کارکردگی صرف اور صرف اخباری بیانات تک ہی محدود ہے جوکہ انتہائی قابل تشویش ہے،بارڈرز پر تعینات کئے گئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف تک کیلئے کسی بھی قسم کی حفاظتی اور رہائشی سہولیات تک میسر نہیں،ترجمان نے واضع کیا کہ موجودہ ابتر صورتحال میں حکومتی بے حسی و نااہلی اور صوبے کے ڈاکٹروں کی بدقسمتی ینگ ڈاکٹرز کو سخت فیصلے کی طرف دھکیل رہی ہے،جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں