عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈینوم نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں اس وبا کا مقابلہ مل کر کرنا ہے اور اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔‘انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ ’تمام ممالک کو اپنے ہسپتالوں کو تیار کرنا چاہیے، ہیلتھ ورکرز کی تربیت کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کا خیال کرنا چاہیے۔‘

ڈائریکٹر جنرل نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چار اہم اقدامات کا ذکر کیا، جو یہ ہیں:1۔ پہلے سے تیاری رکھیں اور ہوشیار رہیں2۔ وائرس کی تشخیص کرنے کے بعد حفاظت اور علاج کریں3۔ وائرس کو پھیلنے سے بچائیں4۔ سیکھیں اور جدید طریقے اپنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں