برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر کا رابطہ، غزہ میں امدادی صورتحال پر اظہار تشویش

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور فرانسیسی صدر میکرون میں ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جہاں دونوں رہنماو¿ں نے غزہ میں امداد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لندن سے برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے غزہ میں بنیادی ضررویات کی فراہمی کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے غزہ کا تنازع خطے میں پھیلنے کے خطرے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں