ٹڈیوں کے خطرے سے نمٹنے کیلئے قومی ایمرجنسی کا اعلان

اسلام آباد: مغربی ایشیائی ممالک کے لئے صحرائی ٹڈی د ل کے خطرے سے متعلق ایک اعلی سطحی وزارتی اجلاس آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اسلام آباد میں ایف اے او کے دفتر میں ہوا۔ اس میٹنگ میں ہندوستان، ایران، افغانستان اور ایف اے او ہیڈ کوارٹر کے متعلقہ محکموں کے وزراء اور اعلی عہدیداران کے ساتھ قومی وزارت برائے خوراک و سلامتی اور امور خارجہ کے افسران شریک تھے۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران، ہر ملک نے ٹڈی دل کے خلاف اپنے اپنے علاقوں میں جاری آپریشنل سرگرمیوں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔ خسرو بختیار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈیوں کے موثر خاتمے کے لیے متاثرہ جنوبی مغربی ایشیائی ممالک کے سینئر افسران پر مشتمل ایک اعلی سطح کی تکنیکی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے علاقائی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شرکا کو آگاہ کیا کہ پاکستان سیاسی طور پر پرعزم ہے اور ٹڈیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں