پاک افغان سرحد کی بندش سے بیروزگاری کی شرح میں اضافہ

چمن:پاک افغان سرحدبھی مکمل طورپر بند رہا جس سے بے روزگاری کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ چمن کے تمام تجارتی سرگرمیوں پر اثر پڑگیاہیں پاک افغان سرحد کی بندش سے جہاں عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے وہی دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مسافروں کو بھی شدید پریشانی کاسامنا ہیں جبکہ چمن شہرمیں برفباری اور بارش اور پہاڑی سلسلوں پر برفباری کے باعث چمن شہرمیں سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیاہے اورافغانستان جانے والے مسافر جو چمن میں پھنس گئے تھے ان کیلئے عوام نے اپنے دروازے کھول دیئے جبکہ پاک افغان باب دوستی کی بندش سے مسافروں کی بڑی تعداد پھنس گئی ہیں جن کیلئے رات بسر کرنے کیلئے پناگاہ بھی نہیں ہیں جبکہ چمن میں قائم ہوٹلوں میں بھی اتنی جگہ نہیں ہے جس کی وجہ سے مسافر پاک افغان سرحد کے نزدیک بے یار ومددگار بیٹھے ہوئے تھے اور سردی کی شدت میں کوئی بھی بڑا سانحہ رونماء ہونے کا خطرہ تھا یاد رہے پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر گزشتہ دس روز سے بند ہیں جس سے پاک افغان ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں مکمل طورپر معطل ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں