خضدار ٹیجنگ اسپتال میں نامعلوم افراد بیہوشی کی حالت میں لڑکی کو چھوڑ گئے
خضدار (بیورو رپورٹ) خضدا ٹیچنگ ہسپتال ایمرجنسی انتظامیہ ذرائع کے مطابق مغرب کے قریب شاہراہ سے متصل ٹراما سینٹر میں ایک ویگن گاڑی میں سوار دونامعلوم افراد بے ہوشی کی حالت میں نوجوان لڑکی لاوارث، چھوڑکر فرارہوگئے ہیں۔ بعدازاِں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاوارث لڑکی کو ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا ہے، جس کی عمر 17 سے 20 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے، سول ہسپتال انتظامیہ نے مریضہ کی علاج شروع کردی ہے تاحال وہ بے ہوشی کی حالت میں ہے۔ ایس ایچ او سٹی عبداللہ پندرانی نے مقامی صحافیوں کو تفیصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں انتظامیہ پہنچ کرتحقیقات شروع کردی ہے۔ ٹراما سینٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مغرب نماز کے قریب ویگن میں سوار دو افراد نے مریضہ کو بے ہوشی کی حالت میں ٹراما سینٹر پہنچایا گیا اور میڈیکل سے ادویات لینے کی غرض سے چلے جانے کے بعد واپس نہیں آئے ہیں 1 گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سول ہسپتال کے ایمرجنسی منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کو مزید علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے، جس وقت لڑکی کو ٹراما سینٹر پہنچایا گیا تو لڑکی کے ساتھ 2 جوڑے کپڑے ایک دوپٹہ میں باندھ کر ہسپتال پہنچائے گئے ہیں جو کہ سول ہسپتال خضدار موجود ہیں انتظامیہ نے اس متعلق تفیش شروع کردی ہے۔


