بلوچستان حکومت کانگو وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، پیما

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان شہید ڈاکٹر شکر اللہ خان کو سرکاری سطح پر شہید قرار دیکر مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ انکی تدفین کرے اور ہمارے دیگر ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف نرسز کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں بلکہ جن ممالک میں کانگو وائرس کے مریضوں کا بہترین علاج معالجہ ہوتا ہے ان سے فوری رابطہ کرکے ان ڈاکٹروں کی ٹیم بلائی یا ہمارے مریضوں ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف نرسز کو ہنگامی بنیادوں پر ان ممالک میں بھجوایا جائے اگر کسی ٹریننگ کے لئے سو کی تعداد میں بیوروکریسی باہر جا سکتے ہیں تو ہیلتھ کئیر پرووائڈرز انسانیت کے خدمت گاروں کو علاج کی غرض سے باہر ملک بھجوانا کوئی بڑی بات نہیں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہم بلوچستان حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے ہیلتھ کئیر پرووائڈرز کے مسئلے پر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں