یہودیوں سے نہیں ظالموں سے نفرت ہے، پاکستان اسرائیل کو تیل اور گیس کی ترسیل بند کرے، مجلس وحدت مسلمین
کوئٹہ( این این آئی) مذہبی و سیا سی رہنما?ں نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر اسلامی ممالک اور او آئی سی کی خا موش باعث شرم ہے ، ہمیں یہودیوں نے نہیں بلکہ ظالموں سے نفرت ہے، فلسطین پر 75سالوں سے ہو نے والے مظالم کے بعد بھی آج اسرائیل کی سازشیں ختم نہیں ہو رہیں، 1ارب مسلمان فلسطین کے مظلوموں کے آگے شرمند ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام اسلامی ممالک اسرائیل سے رابطے منقطع اور پاکستان اسرئیل کو تیل اور گیس کی ترسیل فوری طورپر بند کرے۔ یہ بات مجلس وحدت مسلمین کے مر کزی رہنمائ علامہ مقصود علی ڈومکی ،علامہ جمعہ اسدی، علامہ ولایت جعفری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ عالم خان کاکڑ ،جمعیت علمائ اسلام کے رہنمائ مفتی سنزر سعیداور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی نور علی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ فلسطین کوانبیائ کی زمین اور دنیائ کا دل کہا جا تا ہے جہاںچند بگوڑے قبضے کر نے کی کوششیں کر رہے ہیں گزشتہ سات اورآٹھ دیہایوں سے فلسطینی عوام کو تشدت کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے جو کہ باعث افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ حماس نے اسرائیل پر حملہ کر کے انکی نیندیں حرام کر دیں وہ حیران ہیں کہ انکے ساتھ ہوا کیا ہے فلسطینی جیسے غیر ت مند ،بہادر نواجوان اور بچے ہم نے کہیں بھی نہیں دیکھے جو اپنے بچوں کی لاشوں کو اٹھا کر بھی کہتے ہیں کہ ہم قر بانیاں دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نگراں وزیر اعظم کا فلسطین کے حوالے سے جا ری کر دہ بیان قابل مذمت ہے ، جب امریکہ اسرائیل کی حمایت کر سکتا ہے تو پاکستان کیوں فلسطین کی حمایت کے لئے آگے نہیں بڑ سکتا ، فلسطین کے ہسپتالوں، گھروں، اسکولوں پر حملہ کر نا کہاں کی بہادری ہے ؟۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ او آئی سی تمائشی کا کردار ادا کر نے کی بجائے اپنا کر دار ادا کرے ، 10ہزار لوگوں کی شہادت کوئی عام بات نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام اسلامی ممالک اسرائیل سے رابطے منقطع اور پاکستان اسرئیل کو تیل اور گیس کی ترسیل فوری طورپر بند کرے ، غزہ کے مظلوم زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے سہولیات پہنچائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک حکمرانوں نے ایسا کام نہیں کیا جس پاکستانی عوامی کی ترجمانی ہو سکے لیکن عوام با قاعدہ طورپر میدان میں ہے ، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 12نومبر کو اسلام آباد میں امریکی کونسل خانے کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گاجس میں تمام سیا سی جماعتوں کو شمولیت کی دعوت دیتے ہیں ،کوئٹہ میں بھی فلسطینی قوم کی مظلومیت کو اجاگر کر نے کے لئے تصویر نمائش کی جائے گی۔


