کیسکو افسران نے بجلی بلوں کی رقم جیبوں میں ڈال لی،صارفین پر جھوٹے مقدمات کیے جارہے ہیں، آل پارٹیز پنجگور
پنجگور ( این این آئی) پنجگور کے شہریوں کا واپڈا پنجگور کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین شاہ حسین آغا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت۔اس سلسلے میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین شاہ حسین آغا حق دو تحریک کے آرگنائزر ملا فرہاد بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری قدیر احمد انجمن تاجران پنجگور کے صدر فرید احمد جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ نائب صدر لال دوست نیشنل پارٹی کے نائب صدر کامریڈ مجیب الرحمٰن ظفر بختیار سول سوسائٹی کے ظہور زیبی سماجی شخصیت عادل ارباب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا پنجگور کے شہریوں کو ناجائز تنگ کرکے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کررہا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے مخدوش صورتحال کی وجہ سے مقامی بینکوں نے بجلی کے بل وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا اس میں عوام سے زیادہ واپڈا کے افسران اور اہلکاروں کا قصور ھے جب لوگوں نے بل کے رقومات افسران اور اہلکاروں کے حوالے کر دیئے تو سرکاری خزانے میں جمع کرنے کی بجائے آپنے جیبوں میں ڈال دیئے گئے جس سے لوگ ڈیفالٹر ہوگئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے طوفانی بارشوں کے دوران علاقے کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھ مگر اس کے باوجود بجلی کے بقایاجات معاف نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ واپڈا پنجگور کے ایس ڈی او کے خلاف تحقیقات کی جائے۔


